ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سےپاکستان کے اب تک کے سب سے بڑے نیا پاکستان ہاوٴسنگ منصوبے کا تعمیراتی کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے اس فیصلے سے لوگوں کو روزگار ملے گا جس کے پیش نظر معیشت کا پہیہ تیز گھومے گا اور خوشحالی آۓ گی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منصوبے سے عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گا۔
وفاقی وزیر کے بیان کے مطابق اس منصوبے کے لیے تعمیراتی شعبے کو مختلف مراعات کے ذریعےسہولتیں دی گئی ہیں تاکہ معیشت کا پہیہ تیز گھومے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ بنانے کا اعلان بہت پہلے کیا جا چکا ہے اور آج وزیر اطلاعات کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی تعمیراتی کام کی شروعات کے متعلق بھی بتا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ اصل میں غریب عوام کو کم قیمت پر اچھا گھر دینے کا منصوبہ ہے۔