ذرائع کے مطابق پشاور میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم دائش کے تین انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں سے 4 کلو بارودی مواد، 3 پستول برآمد، ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈز اور نٹ بولٹ بھی برآمد ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ ملزمان بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ اور صوبے میں ہونے والے دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد بم بنانے کے ماہر ہیں۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان دہشت گردوں کا اگلا ٹارگٹ پشاور شہر کے مصروف ترین بازار تھے۔