احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مسلسل قوم کو گمراہ کرتے رہے کہ پی ڈی ایم فوج سے کہہ رہی کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹو،، فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا اپوزیشن سے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، جب کوئی چینل ہی نہیں تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ تختہ الٹیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود فریبی کا شکار ہیں، یہ پاکستان تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان تحریک جھوٹ کی حکومت ہے، جھوٹ کارپوریشن کے چیئرمین عمران نیازی اور مینجنگ ڈائریکٹر شہزاد اکبر ہیں،عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی عدم مداخلت کی بات کرنا مثبت اقدام ہے لیکن صرف بیانات کافی نہیں ہیں، عملی طور پر بھی یہ عزم نظر آنا چاہیے