پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ دبئی میں انتقال کرگئیں، پرویز مشرف علیل ہیں اس لیے ان کا پاکستان آنا مشکل ہے۔
پارٹی کے اہم رہنما کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ان کی والدہ کی تدفین دبئی میں ہی ہو۔ تاہم پاکستان میت لانے کا فیصلہ پرویز مشرف ہی کریں گے۔