آج اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوئی پولنگ کا عمل پانچ بجے ختم ہوگیا ہے
جس کے بعد نتائج موصول ہونا شروع ہوگۓ ہیں
نتائج کے مطابق بلوچستان میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عبدالقادر ، بی این پی مینگل کے محمد قاسم اور جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب ہوگئے ہیں۔