وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات نتائج سے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کی برتری ثابت ہوگئی
انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں اکثریت ملی جس کے بعد ملک کو قوم کے استحکام ترقی اور مفاد عامہ کے لئے قانون سازی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوۓ کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ’’برادران یوسف ‘‘ یوسف رضاگیلانی سے ہاتھ کر گئے اور ان سات ووٹوں کا بھی نتارہ ہوگیا جو انھیں سینیٹ کارکن منتخب کرنے کیلئے ڈالے گئے تھے۔