وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کر دی ہے
ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہےانہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کر دی ہیں اور وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ منتقل ہو گئے ہیں
خیال رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی