یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا عوام کے نام اہم پیغام

یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا عوام کے نام اہم پیغام

ذرائع کےمطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور بہتری اسی میں ہے کہ ہم ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیں۔

گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے ملک کو ہر قسم کی کرپشن اور بدعنوانی سے پاک رکھیں اور معاشرے میں امن و امان قائم کرنے کی کوشش کریں اور جو لوگ امن کو ٹھیس پہنچاتےہیں ان کو سوسائٹی کے لیے ناسور سمجھا جائے اور ان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں ایک دوسرے کی مدد کی جائے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ برصغیر میں قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر مسلمانوں نے آزاد اور خود مختار ملک کے لیے جدوجہد کی تھی جو کہ پاکستان کی شکل میں ہمارے سامنےہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت ایک فطری جذبہ ہے اور یہ ہر شخص میں پایا جاتا ہے۔ دین اسلام نہ صرف وطن سے محبت کا احترام کرتا ہے بلکہ امن و امان والا ماحول فراہم کرتا ہے جس میں رہ کر انسان اپنے وطن کی اچھی طرح خدمت کر سکتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *