ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈیم بنانے میں ہم برابر کے حصہ دار ہیں اور اس کی جدوجہد کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔ مریم نواز صاحبہ اپنے گھر اور پارٹی میں جو چاہے کر سکتی ہیں لیکن اتحادیوں کے خلاف زبان سوچ سمجھ کر استعمال کیا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی نا اہل حکومت کے خلاف عدم تحریک لانے میں سلیکڈڈ وزیراعظم اور ن لیگ رکاوٹ بنے ہوۓ ہیں۔