مظاہرین نے لاہور میں جنرل ہسپتال کا گیٹ توڑ ڈالا

مظاہرین نے لاہور میں جنرل ہسپتال کا گیٹ توڑ ڈالا

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے جاری دھرنوں اور مظاہروں کے دوران جانی اور بہت سا مال نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ روز مظاہرین کی جانب سے لاہور کے جنرل اسپتال کے گیٹ پر حملہ کردیا گیا اور گیٹ توڑ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے دھرنوں کا مظاہرہ اور احتجاج کرنے والے مذہبی جماعت کے کارکنان کی جانب سے لاہور کے جنرل ہسپتال پر حملہ کردیا گیا۔ جنرل اسپتال میں موجود پولیس اہلکاروں نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو کارکنان کی جانب سے اسپتال کے گیٹ پر حملہ کرکے اسے توڑ دیا گیا۔ ہسپتال سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔اس کے بعد پورے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے ڈاکٹرز، سٹاف اور دیگر عوام اسپتال سے باہر آنے سے ڈر رہی ہے۔

اس کے علاوہ مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کی جانب سے کنال روڈ کی ٹریفک کو بھی جام کرنے کی کوشش کی گئی۔ کارکنان میں موجود ڈنڈا ہاتھ میں لئے مشتعل افراد نے گاڑیوں نہ روکنے والوں کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسانا شروع کر دیے۔ متعدد گاڑیوں کو پنکچر کر دیا گیا اور پتھراؤ سے شدید نقصان پہنچایا گیا۔

پنکچر شدہ گاڑیاں لاہور کے درمیان میں کھڑی ہونے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ روزے کی حالت میں بہت سے شہری گاڑی پنکچر ہونے کے باعث کنال روڑ کے درمیان میں بے یارومددگار کھڑے نظر آئے۔

واضح رہے کہ مذہبی جماعت کے کارکنان پچھلے دو روز سے پورے پاکستان بالخصوص پورے پنجاب میں دھرنے اور مظاہرے کرہے ہیں۔ مذہبی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان بیشتر بار جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں جس کے نتیجے میں اسی کے قریب پولیس اہلکار زخمی اور دو پولیس کا اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب مذہبی جماعت کے چند کارکنان بھی شدید زخمی ہوئے ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *