ہم پیغمبر اسلامﷺ کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے: وزیراعظم کا مغربی شدت پسندوں کو پیغام

ہم پیغمبر اسلامﷺ کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے: وزیراعظم کا مغربی شدت پسندوں کو پیغام

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مغربی شدت پسندوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم ہمارے نبیﷺ کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں یہاں کے اور غیر ملکی افراد کو ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ حکومت پاکستان نے تحریک لبیک کے خلاف ایکشن صرف انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت لیا ہے۔ پاکستان تحریک لبیک کی جانب سے ریاستی قوانین کو چیلنج اور عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا تھا۔ (میں بتانا چاہتا ہوں کے) آئین اور قوانین سے بڑھ کر کوئی بھی نہیں ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی شدت پسندوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کے مغربی شدت پسندوں کی جانب سے اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے ذریعے پوری دنیا کے 1.3 بلین مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جاتا ہے. ہم مسلمانوں کے ہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بہت عزت اور احترام ہے۔ ہم ان کے متعلق کسی بھی طرح کی کوئی بھی توہین برداشت نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مغرب میں موجود چند شدت پسند سیاستدان جو جان بوجھ کر اظہار راۓ کی آزادی کی آڑ میں اس طرح کی توہین آمیز گفتگو کرتے ہیں ان میں عقل و فہم کا فقدان ہے اور ان میں 1.3بلین مسلمانوں سے معافی مانگنے کی جرات بھی نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ شدت پسند لوگ معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ میں مغربی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جس طرح ہولوکاسٹ کے متعلق غلط تبصرہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کر کے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے لیے قانون بنایا جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *