اسکالرشپ کے لئے طلبہ کیسے اپلائی کریں گے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تفصیلات بتا دیں

اسکالرشپ کے لئے طلبہ کیسے اپلائی کریں گے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تفصیلات بتا دیں

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اسکالر شپ پروگرام میں اپلائی کرنے کے حوالے سے طلباء کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سکالرشپ پروگرام کے متعلق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طلبہ گھر بیٹھ کر پی آئی ٹی بی کی ویب پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے اسکالرشپ پروگرام کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کو انٹر میڈیٹ رحمۃ اللعلمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم سکالرشپ میٹرک کے نتائج کو بنیاد رکھتے ہوئے فراہم کی جائے گی جبکہ انڈرگریجویٹ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اسکالرشپ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سکالرشپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 50 فیصد اسکالرشپ غریب اور نادار بچوں کو فراہم کی جائے گی جبکہ 50فیصد اسکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر ہونہار اور ذہین بچوں کو فراہم کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسکالرشپ درجہ چہارم کے تمام سرکاری ملازمین کے بچوں کو بھی فراہم کی جائے گی۔ انٹرمیڈیٹ اسکالر شپ کی مد میں ہر طالب علم کو سالانہ 25 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے جو کہ مجموعی طور پر انٹرمیڈیٹ سکالرشپ کے 700 ملین روپے سالانہ بنتے ہیں، ادا کیے جائیں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 30 سرکاری یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو انڈرگریجویٹ اسکالرشپ فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب حکومت ہر یونیورسٹی کے ٹاپ کرنے والے سٹوڈنٹس کی پورے اکیڈمک سیشن کی فیس بھی ادا کرے گی۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں سالانہ 6 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 26 کروڑ 80 لاکھ روپے سکالرشپ پروگرام کے تحت بچوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعلمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم سکالرشپ پروگرام کا کسی خاص طبقے یا مذہب سے تعلق نہیں ہے۔ پنجاب کا ہر ذہین اور مستحق طالب علم اس سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *