ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر ایسی مہم چلانے جا رہے ہیں جس کے باعث کوئی بھی نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی نہیں کر سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مارگلہ ہائی وے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کےمارگلہ ہائی وے کی افتتاح کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں یہ پرانا منصوبہ ہے جس پر کام نہیں کیا گیا تھا۔
وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اور مزید سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایسا موسم پایا جاتا ہے جو شاید دنیا میں کہیں پایا جاتا ہوں۔ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بھی لندن کی طرح ہیں بارشیں ہوتی ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم دین سے محبت کا غلط استعمال کرتے ہیں اور خود کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں کہ نبی پاک صل وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو بھی خوف آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی شخص نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی نہیں کر پائے گا۔ اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کرنے کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہونے والا۔ مغربی ممالک کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میری مہم کے ذریعے ہیں اس مسئلہ کا ہمیشہ کے لئے حل نکالا جا سکے گا۔
ناموس رسالت کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کی حفاظت پر ہم سب ایک ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں چند ایسی جماعتیں ہیں جو اسلام کے نام کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔ جس سے صرف پاکستان کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے۔