کیا ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز موجود ہیں؟ یاسمین راشد نے سب بتا دیا

کیا ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز موجود ہیں؟ یاسمین راشد نے سب بتا دیا

ذرائع کے مطابق وزیر صحت برائے صوبہ پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز میں کوئی کمی نہیں ہے۔ بہت سے ترقیاتی منصوبے اس سال میں مکمل ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صبح بھر میں ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے فنڈز موجود ہیں۔ جلد ہی تمام اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ مدر اینڈ چائلڈ پروٹیکشن ہسپتالوں کی تعمیر کو مقررہ کردہ مدت تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو کرپشن سے بالکل پاک رکھا جائے گا اور حکومت پنجاب تمام ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو یقینی بنائے گی۔ میانوالی، لودھراں، اٹک، ڈیرہ غازی خان، چنیوٹ، راجن پور، قصور اور جھنگ میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور اسے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کہا گیا کہ بہت جلد پاکستان کی عوام کو شاندار اور جدید طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پورے ملک کی قوم کے دروازے پر طبی سہولیات کو فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ تمام بنیادی صحت کے مراکز کی مرمت اور بہتری کا کام تیزی سے جاری ہے جو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ صوبہ پنجاب کے تمام دہی علاقوں میں مراکز صحت کو فعال بنانے کے لیے دن رات کوشش کی جارہی ہیں۔ مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں میں تعمیر و ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کی جانب سے مزید کہا گیا پورے پاکستان میں کہیں بھی فنڈز کی کمی نہیں ہے۔ سال 2021 کے اختتام پر بہت سی ترقیاتی اسکیمیں اور منصوبوں کو بھی مکمل کرلیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *