سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان سید العلماء صدیقی کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موجود پاکستان کے سابق چیف جسٹس سعیدالزماں صدیقی کے بیٹے افنان صدیقی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی تاہم افنان صدیقی گو لیوں کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے افنان صدیقی پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ تاہم افنان صدیقی فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچے اور محفوظ رہ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افنان صدیقی خیابان راحت فیز 6 میں اپنے بنگلے کے اندر موجود تھے جب مسلح افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق افنان صدیقی نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ رات تقریبا 1 بج کر 17 منٹ کا پر پیش آیا تھا۔ اس وقت میرا دوست مجھے گھر چھوڑنے آیا تھا ہم جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے ملزمان کی جانب سے گھر پر فائرنگ کرتے ہوئے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گئی۔

سید الزمان صدیقی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ جیسے ہی فائرنگ شروع ہوئی میرے ملازم نے مجھے بچانے کے لئے چھلانگ لگائی اور اس کا ہاتھ زخمی ہونے کی وجہ سے وہ زمین پر گر گیا جس کے بعد گولیاں گھر کی دیواروں کو لگتی رہیں۔ تاہم ہمارے گھر میں موجود پولیس اہلکار کی جانب سے جب فائرنگ کی گئی تو ملزمان خالی پلاٹ سے ہوتے ہوئے فرار ہوگئے۔

افنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے فورا پولیس کو کال ملائی اور ان کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرفان اللہ کنڈی نامی شخص سے ان کا 2018 سے جھگڑا چل رہا ہے۔ ہم وزیراعلی سندھ اور دیگر ججز کو یہ بات پہلے ہی بتا چکے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھا۔ تاہم ابھی تک بیرسٹر سید الزماں صدیقی کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *