کوئٹہ میں دھماکہ، دو اسسٹنٹ کمشنر بھی زخمی ہوگئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو  اسسٹنٹ کمشنر بھی زخمی ہوگئے

ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بیرو چیف مصطفی خان ترین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جناح روڈ پر موجود سرینہ چوک کے پاس زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری وہاں پر تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ جناح روڈ پر واقع سرینہ چوک کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ہسپتال منتقل کرنے کے بعد زخمی افراد میں سے چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے تھے جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جناح روڈ پر موجود سرینہ چوک میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں دو اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہیں۔ ایک جعفر آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہیں جن کا نام بلال شبیر ہے جبکہ دوسرے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ سے ہیں اور ان کا نام اعجاز احمد ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دھماکا رستوران کی پارکنگ موجود ایک گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے وقت پر ایکشن لیتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شہریوں کی آمدورفت کو بند کردیا گیا تاہم بم ڈیفیوز کرنے والا اور کرائم سین ایونٹ والے عملےنے واقعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں۔

دھماکے کے بعد پارلیمانی صحت سیکرٹری ربابہ خان بلیدی کی جانب سے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا اور ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ زخمیوں کو جلد از جلد بہترین علاج پہنچانے کے لیے مؤثراقدامات کیے جائیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *