ہمارا گروپ کسی کمیٹی کی بجائے صرف عمران خان سے ہی ملاقات کرے گا: پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین

ہمارا گروپ کسی کمیٹی کی بجائے صرف عمران خان سے ہی ملاقات کرے گا:  پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیدا شدہ صورتحال کے بعد ہمارا گروپ صرف وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرے گا وہ کسی کمیٹی سے نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میں نے گھر پر افطار پارٹی رکھی ہوئی تھی جس میں میرے دوستوں نے شرکت کی ہے اور اسلام آباد سے بھی چند دوستوں نے رابطہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ان کے گروپ کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کمیٹی سے نہیں ملنا چاہیں گے۔ ان کا گروپ صرف عمران خان سے ہی ملاقات کرے گا۔

جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے حکومتی دور میں بھی میرے خلاف مختلف کیسیز بنا کر میرے کاروبار کی چھان بین کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اس معاملے سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی یہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بنائے گئے کیس میں کوئی مدعی موجود نہیں ہے اور نہ ہی کسی شیئر ہولڈر کو کوئی اعتراض ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کے نام پر 3 ایف آئی آر موجود ہیں مگر کسی بھی ایف آئی آر میں شوگر کا لفظ تک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان ترین کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا جب عمران خان صاحب سے ملاقات ہوگی انہیں تمام تر معاملات کے بارے میں بتایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حقائق سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین کو کافی حد تک رلیف ملے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *