عوام کو آٹے کی فراہمی کے متعلق وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام

عوام کو آٹے کی فراہمی کے متعلق وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کو بلا تعطل آٹے کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز فلور مل
اسوسیشنز کے وفد سے ملاقات کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد میں اسوسی ایشن کے موجودہ اور سابقہ چیئرمین اور دیگر نمایندگان شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان اور فلور ملز ایسوسی ایشنز کے وقت کی ملاقات کے دوران آٹے کی فراہمی کے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی اور مناسب قیمتوں میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ملاقات کے لیے وفاقی وزراء شوکت ترین، فخرامام، خسرو بختیار، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فلورملز ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے ملک بھر میں گندم کی فراہمی اور آٹے کی دستیابی پر تجاویز پیش کی گئی اور آٹے کی فراہمی میں پیدا شدہ مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان جانب سے ملاقات کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی تجاویز کو سننے کے بعد کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے جاری کردہ تجاویز کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ان تجاویز پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آخر میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پاکستانی عوام کے لیے مناسب قیمتوں پر بلاتعطل آٹے کی فراہمی کو برقرار رکھا جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *