حکومت نے آکسیجن کی قلت سے بچنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا

حکومت نے آکسیجن کی قلت سے بچنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا

حکومت پاکستان کی جانب سے آکسیجن کے بحران سے بچنے کے لیے آکسیجن گیس کو درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی حکومت کی جانب سے مستقبل میں آکسیجن کی کمی کے خدشات پیدا ہونے کے سبب دوسرے ممالک سے آکسیجن خریدنے اور درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت آکسیجن گیس سیلنڈرز اور کنسنٹریٹرز کو درآمد کرنے جا رہی ہے جس کی آگاہی وہ این سی او سی کو دے چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آکسیجن گیس سیلنڈرز اور کنسنٹریٹرز کی درآمد کے لیے عالمی سطح پر رابطے کیے جا رہے ہیں جب کہ آکسیجن گیس کی کمی کے خدشات لاحق ہونے پر آکسیجن گیس کو درآمد کرنے کا فیصلہ وزارت صنعت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریوں کی وجہ سے تمام ہسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھنے کے لیے ہیں آکسیجن کو درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر آکسیجن گیس کے سلنڈر اضافی ہو جاتے ہیں پھر بھی ہیلتھ سیکٹر کو بلا تعطل آکسیجن گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نجی سطح پر آکسیجن گیس کے سلنڈر کے غائب ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ اور دوسری طرف آکسیجن گیس کی قیمت میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس خطرناک وباء کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبہ پنجاب اور سندھ میں تمام تر تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے اور دفتری اوقات کار بھی تبدیل کر دیا۔گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے لوگ ہسپتالوں سڑکوں اور گھروں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے انتقال کرتے جا رہے ہیں۔ اس طرح کی خطرناک صورتحال سے بچنے کے لیے ہیں پاکستان حکومت نے آکسیجن کو درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *