سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود ایک نامعلوم شخص کی جانب سے اے لیول کے ہونے والے امتحانات کے پرچوں کو لیک کر دیا گیا ہے اور برٹش کونسل کو دھمکی لگائی ہے کہ اگر اے لیول کے امتحانات کو منسوخ نہیں کریں گے تو نامعلوم شخص مزید پیپرز سوشل میڈیا پر لیک کر دے گا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مطابق برٹش کونسل کے تحت ہونے والے اے لیولز کے امتحانات کے پیپرز کو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے لیگ کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر اے لیولز سیکنڈ ایئر کے لیک کیے گئے پیپرز میں اردو پی 2 اور اردو پی 4 کے مضامین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نامعلوم شخص کی جانب سے اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔ اس اکاؤنٹ کا نام کیمبرج ٹیکن ڈاؤن ہے۔ نامعلوم شخص (جس کا تعلق نقل مافیا سے ہے) کی جانب سے امتحان ہونے سے قبل ہی انسٹاگرام پر موجود اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے پیپرز کو لیک کردیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نقل مافیہ سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والا نامعلوم شخص کی جانب سے برٹش کونسل کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر بیٹس کونسل اور کیمبرج بورڈ امتحانات کو منسوخ نہیں کرتے تو وہ اگلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر لیک کر دے گا۔ جس کے بعد بورڈ کو مجبور امتحانات منسوخ کرنے ہی پڑھیں گے۔
انسٹاگرام پر کیمبرج ٹیکن ڈاؤن کے نام سے اکاؤنٹ رکھنے والا نامعلوم شخص پیپر لیک کرنے کے ساتھ ساتھ برٹش کونسل اور کیمبرج بورڈ کو چیلنج بھی کر چکا ہے۔ نامعلوم شخص کا کہنا تھا کہ اگر برٹش کونسل اور کیمبرج بورڈ اے لیول کے امتحانات کو منسوخ نہیں کرتے تو شیڈول کے مطابق طے شدہ پرچہ جات میں اگرچہ بھی لیک کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص کی جانب سے لیگ کے پرچہ جات بالکل وہی تھے جو اگلے روز امتحان میں آئے تھے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے یہ نیوز کے طلباء کا کہنا تھا کہ جو پرچہ جات ہمیں سوشل میڈیا پر موصول ہوئے تھے وہی اگلے دن ہمیں حل کرنے کے لیے دیے گئے تھے۔