ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ویکسینیشن سنٹرز کو بند رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ہونے والی تعطیلات کے دوران ویکسینیشن سینٹرز کو بھی بند رکھا جائے گا۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سینٹر 13 14 اور 15 مئی کو بند رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں قائم کیے گئے ویکسینیشن سنٹرز کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم ملک بھر میں قائم کیے گئے کروناویکسینیشن سنٹرز کو عوامی خدمات کے لئے سولہ مئی سے کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر اضافی تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واقعہ کو مت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے متعلق ایس او پیز یکم مئی سے جاری کر دی جائیں گی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 10 مئی سے 15 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عید کے موقع پر لازمی سروسز اور ضروری ہے ایشیاۓ فروخت کے علاوہ تمام قسم کے کاروبار اور دکانیں وغیرہ بند رہیں گی۔