بشیر میمن کے بیٹے کی فیکٹری پر پی ایس کیو سی کا چھاپا

بشیر میمن کے بیٹے کی فیکٹری پر پی ایس کیو سی کا چھاپا

ذرائع کے مطابق پاکستان کوالٹی اسٹینڈرز (پی ایس کیو سی) کی جانب سے بشیر میمن کے بیٹے کے فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوالٹی اسٹینڈرز کی طرف سے صوبہ سندھ کے ضلع شہدادپور میں موجود بشیر میمن کے بیٹے کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے اور نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کوالٹی اسٹینڈرز کی ٹیم دوسری کمپنی کا نام اور ٹریڈمارک استعمال کرکے فیکٹری کے اندر جانے میں کامیاب ہوئی۔ جس کے بعد فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا اور فیکٹری میں موجود مواد کے نمونے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فیکٹری میں موجود کاغذات کی بھی چھان بین کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کوالٹی اسٹینڈرز کی ٹیم کی جانب سے المجتبیٰ آئل اینڈ گھی انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ نامی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اور المجتبی آئل اینڈ گھی انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ بشیر میمن کے بیٹے شہزاد بشیر کی ہے۔ بشیر میمن سابق ڈی جی ایف آئی اے کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کوالٹی سٹینڈرز کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بشیر میمن کے بیٹے شہزادہ بشیر کی فیکٹری میں کسی دوسری مشہور فیکٹری کے نام اور ٹریڈ مارک کو استعمال کرتے ہوئے ناقص گھی تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق المجتبی بھی اینڈ ایل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایک اور گھی انڈسٹری کی جانب سے قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا تھا۔ جس میں شہزادہ بشیر کے والد بشیر میمن کا حوالہ بھی دیا گیا تھا۔ اسی حوالے سے پاکستان کوالٹی سٹینڈرز نے شہزاد بشیر کو دو مارچ کو نوٹس بھیجا تھا اور انہیں وضاحت کرنے کے بارے میں بھی کہا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ المجتبی فیکٹری کے مالکان کی جانب سے جواب نہ آنے پر شعبہ اقتصادیات نے سندھ پولیس کی مدد سے المشتبہ بیٹری پر چھاپا مارا اور نمونہ اور دیگر ثبوت حاصل کر لیے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *