کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی

کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی بنائی گئی نئی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں تقریبا 4.75 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے پر لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کا تعین پٹرولیم لیوی کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر موجود ایک لیٹر لیوی کی قیمت 11 روپے 23 پیسے جبکہ ڈیزل پر لیوی کی قیمت 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے لئے مزید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ جہاں ایک جانب کونہ وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر پر پابندی عائد کی جا رہی ہیں وہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب پاکستانی شہری مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *