لیبر ڈئے کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے محنت کشوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

لیبر ڈئے کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے محنت کشوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں اور مزدور طبقے کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے محنت کشوں اور مزدوروں طبقے کے لیے جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی جانب سے محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے مساوی حقوق دینے پر خصوصی زور دیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی احادیث میں محنت کشوں اور مزدوروں کو منصفانہ سلوک کی تعلیم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محنت کش اور مزدور طبقے کے حالات بہتر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ محنت کش اور مزدور طبقہ کے فلاحی اداروں کا خود کار نظام کیا جاۓ۔ حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ شفافیت کے ساتھ مزدور اور محنت کش طبقے کو دیے جانے والے ریلیف میں کی جانے والی تاخیر کو کم کیا جا سکے۔

پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر مزدور اور محنت کش طبقے کو معاش کمانے کے لئے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت پاکستان کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کے باعث محنت کشوں کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدن والے طبقے اور محنت کشوں کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے مزدور کا احساس پروگرام شروع کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یکم مئی ہمیں محنت کشوں اور مزدوروں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں، ان کی بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔ مزدوروں کی جانب سے بنیادی حقوق کو بچانے اور منصفانہ ماحول پیدا کرنے کے لیے قربانیاں دی گئی تھیں۔ وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ پاکستان کے اندر پاکستان سے باہر رہ کر مزدوری کرنے والوں کی قومی تعمیر کے سلسلے میں دی گئی خدمات کو اعتراف کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لیبر مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے۔ محنت کشوں کو پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر روزگار فراہم کرنے کے متعلق کوششیں جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *