ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں اعتکاف بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ اوقاف پنجاب کے حکم نامے پر عمل کرتے ہوئے پورے پنجاب کی مساجد اور دیگر مزارات میں اعتکاف بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جس کے متعلق تو محکمہ اوقاف پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں اعتکاف بیٹھنے پر پابندی عائد کرنے کی وجہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث پیدا ہونے والی تباہ کاریاں ہیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے باعث بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کی مساجد اور مزارات میں اعتکاف بیٹھنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر سے پیدا شدہ تباہکاریوں کے بدولت پاکستان سمیت پوری دنیا کرونا وائرس کے ڈر سے سہم چکی ہے۔ کروناویکسین نیشن کا عمل جاری ہونے کے باوجود بھی کرونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ کسی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے پاک فوج اور پولیس اس کی مدد سے ایس او پیز پر زبردستی عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے پر عوام خوفزدہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان میں افریقی اور برازیلی طرز کے کرونا وائرس سے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت پاکستان ان اقسام سے نمٹنے کے لئے اپنا لائحہ عمل تیار کر رہی ہے تاہم عوام میں کرونا وائرس کی نئی اقسام کے متعلق خوف دیکھا جا سکتا ہے۔