ذرائع کے مطابق دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے حکومت پاکستان کا عید الفطر کے موقع پر 6 تعطیلات دینے کے متعلق موقف سامنے آ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی عیدالفطر کی چھ تعطیلات پر دوا ساز کمپنیوں کا موقف سامنے آیا ہے۔ دواساز کمپنیوں کی جانب سے حکومت کے چھ روزہ تعطیلات کے اعلان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین قیصر وحید نے عید الفطر کے موقع پر چھ تعطیلات کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فارماسیوٹیکل کمپنیز عید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ 6 روزہ تعطیلات کے اعلان کو مسترد کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان فارما کمپنیز کو ان لمبی تعطیلات سے مستثنی قرار دے دے۔
ذرائع کے مطابق قیصر وحید کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت پاکستان نے فارما صنعت کو 6 چھٹیوں سے استثنی کی اجازت نہ دی تو ملک پاکستان میں ادویات کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذا حکومت پاکستان کا چھ تعطیلات کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب پاکستان ٹیکسٹائل ملز کے سربراہ کی جانب سے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک اتنی چھٹیوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔ عید الفطر کی چھٹیاں چار ہوں تو بہتر ہے۔ عید الفطر کی چھٹیاں 13 میں سے 16 مئی تک کی جا سکتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان دس دن تک ٹرانسپورٹیشن اور دیگر انڈسٹریز کو بند نہیں کر سکتی۔ دس چھٹیوں سے قومی خزانے کو کئی ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دس چھٹیاں بہت زیادہ ہیں اس سے ٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات کا ہدف بری طرح متاثر ہوگا۔