ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا ترقی میں بڑا قدم

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا ترقی میں بڑا قدم

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے آن لائن ایپلیکیشن منیجمنٹ سسٹم کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو ہر شعبہ میں تیزی سے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ تاکہ ہر شعبہ سے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مستفید ہوا جا سکے۔ اسی سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹیب آف پاکستان کی جانب سے آن لائن ایپلیکیشن منیجمنٹ سسٹم کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے متعارف کروائے گئے آن لائن ایپلیکیشن منیجمنٹ سسٹم کا نام انٹیگریٹڈ
ریگو لیرٹی انفارمیشن منیجمنٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پاکستان کی جانب سے مختلف دواساز کمپنیوں کو اس سلسلے میں پیغامات بھی بھجوایا جا چکے ہیں۔ ان پیغامات میں فارما بیورو اور پی پی ایم اے کو آن لائن سسٹم استعمال کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان( ڈریپ) کی جانب سے بھیجے گئے مراسلات میں لکھا گیا ہے کہ فارماسوٹیکل اور بائیلوجیکل میڈیسن بنانے والی کمپنیاں اس آن لائن سسٹم سے مستفید ہوں۔ اس آن لائن ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے فارما کمپنی انسپکشن اور دوا سازی لائسنس کیلئے درخواست دے سکے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن کے ذریعے ملک بھر کے درخواست گزار گھر بیٹھے آن لائن سسٹم سے اپلائی کر سکیں گے تعاون فارما کمپنیز سے کاغذ پر درخواستیں تین مئی تک جمع کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ کی جانب سے آن لائن اپلیکیشن پر عمل درآمد دو فیز میں کیا جائے گا۔ پہلے فیز میں فائٹ ویریفیکیشن اور دوا سازی کے لائسنس کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 13 میں سے 10 ڈویژن کو اس سسٹم پر کنورٹ کر دیا گیا ہے تاہم بقیہ تین ڈویژن کو ای سسٹم پر 30 مئی سے پہلے منتقل کر دیا جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *