آرمی چیف قمر جاوید باجوہ چار روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ چار روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چار روزہ سرکاری دورے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ واضح اعلان کیا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چار روزہ سرکاری دورے کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہنچے ہیں جہاں سعودی عرب کی افواج کی قیادت اور پاکستانی سفیر سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کرنے کے لیے سعودی عرب کی اعلی قیادت ایک کا ایک دستہ بھی موجود تھا۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفیر بلال اکبر سمیت ڈیفنس تاشی بریگیڈیئر ہارون راجہ بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے چار روزہ سرکاری دورے کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ مبارک پر حاضری دیں گے۔ اس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کی سول ملٹری کے اعلی افسران سے بھی ملاقات کریں گے۔ اعلی سول ملٹری قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جاۓ گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی سعودی عرب کے سرکاری دورے کے لیے جمعہ کے دن روانہ ہوں گے۔ سعودی عرب میں زیادہ عمران خان اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ فواد چوہدری، مولانا طاہر اشرفی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود ہوں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *