پاکستان میں 1 دن میں کرونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں 1 دن میں کرونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایک ہی دن کے اندر کرونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور اب تک پچاس لاکھ سے زائد افراد کرونا ویکسین لگوانے کے لیے خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اس پیغام کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا لکھنا تھا کہ” الحمداللہ ایک ہی دن میں کرونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل میں بھی تیزی آئی ہے۔ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد پچاس لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے”۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ چالیس سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد جلد سے جلد کرونا ویکسین کے لئے رجسٹریشن کروا لیں اور کرونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد کے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان کے مطابق گزشتہ روز کو نارائن لگانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *