وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایئرپورٹ پر شہباز شریف کو قطر جانے سے روک دیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایئرپورٹ پر شہباز شریف کو قطر جانے سے روک دیا گیا

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کہنے پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قطر جانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ سے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت لے لی تھی تاہم آج انہوں نے نجی ایئرلائن سفر کرتے ہوئے قطر پہنچنا تھا اور پھر قطر سے لندن کے لیے فلائٹ پکڑنی تھی۔ تاہم آج صبح جب وہ ایئرپورٹ پر پہنچے تو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کہنے پر نجی ایئر لائنز کی جانب سے انہیں آف لوڈ کردیا گیا اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہباز شریف کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے نجی ائیر لائنز نے انہیں آف لوڈ کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پی این آئی لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سفر کرنے سے روکا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب میاں محمد شہباز شریف ایئر پورٹ پہنچے تو ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے انہیں بورڈنگ پاس مہیا کردیا گیا تھا تاہم فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کے حکام کی جانب سے میاں محمد شہباز شریف کو امیگریشن کاؤنٹر پر روکا گیا تھا۔ جس پر لائن کی جانب سے انہیں آف لوڈ کردیا گیا تاہم شہبازشریف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ائرلائن اڑان نہ بھر لیتی تب تک وہ ایئر پورٹ پر ہی رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سسٹم کی اپ ڈیٹ جا رہی ہے۔ تاہم جب تک سسٹم اپ ڈیٹ نہیں ہوجاتا شہباز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہباز شریف کی قطر جانے کی فلائٹ آج صبح چار بج کر پچاس منٹ پر روانہ ہونا تھی۔ تاہم ایف آئی اے حکام نے شہباز شریف کو سفر سے روکا تو شہباز شریف نے نے لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر بھی دکھایا ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے حکام کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کی جانب سے شہباز شریف کو روکا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے۔ مجھے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ میں بالکل آپ سے بحث نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کو علاج معالجے کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اجازت نامے کے مطابق شہباز شریف 2 ماہ کے لئے کینسر کی بیماری کا علاج کروانے کے لیے لندن جا رہے تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *