کروناویکسین لگانے کا عمل جاری، سب سے بڑا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا

کروناویکسین لگانے کا عمل جاری، سب سے بڑا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا

ذرائع کے مطابق ملک پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے سب سے بڑا ویکسینیشن سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے شہر کراچی میں کرونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ملک کا سب سے بڑا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں موجود ایکسپو سینٹر کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ پورے ملک کا سب سے میگا ویکسینیشن سینٹر ہوگا جہاں روزانہ کی بنیاد پر 30 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ایکسپو سینٹر کے اندر قائم کیا گے ویکسینیشن سینٹر میں اتوار کے روز سے ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ جس میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی کرونا ایک سیشن جاری رکھی جائے گی۔ حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ یہ میگا ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے بلاتعطل کام کرتا رہے گا۔ یہ میگا ویکسینیشن سینٹر مشاہد اللہ خان سندھ مراد علی شاہ کی زیر نگرانی کام کرے گا۔

دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی شرح کے پیش نظر تمام میڈیکل سٹاف کی عید کی تعطیلات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران بھی سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والا عملہ اپنا کام معمول کے مطابق جاری رکھے گا۔

نوٹیفیکیشن میں حکومت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صرف عید کے تین روز کے لیے ویکسی نیشن سنٹرز کو بند کیا جائے گا۔ سندھ میں تمام ویکسینیشن سنٹرز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رکھے جائیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *