حلقہ این اے 249: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی پاکستان پیپلز پارٹی سب سے آگے

حلقہ این اے 249: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی پاکستان پیپلز پارٹی سب سے آگے

ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 249 میں چند روز قبل ضمنی الیکشن کروائے گئے تھے۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی جانب سے واضح کامیابی حاصل کی گئی تھی۔ تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت پر پاکستان مسلم لیگ نواز اور حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے ایکشن کمیشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ تاہم ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرنے کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے اپنی کامیابی کو برقرار رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دوبارہ گنتی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے ہیں انہوں نے مجموعی طور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد 15656 ووٹ اپنے نام کیے ہیں۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے دوبارہ گنتی کے باوجود پاکستان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل سے نو سو نو ووٹ پیچھے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران پاکستان مسلم لیگ نواز کے 726 ووٹوں کو کینسل کر کے مسترد قرار دے دیا گیا جب کے پاکستان پیپلز پارٹی کے پانچ سو ووٹ کینسل کیے گئے۔

واضح رہے کہ پچھلے ماہ کے اختتام پر حلقہ این اے 249 میں کروائے گئے ضمنی الیکشن کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون نے بڑا مقابلہ سامنے آیا تھا۔ تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار لیگی امیدوار کی نسبت نمایاں کامیابی حاصل کر لی تھی۔ جسے بعد میں سیاسی پارٹیز کی جانب سے مسترد کر کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *