انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے غزہ پر مزید حملے کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی میں تراویح کی نماز پڑھتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر اچانک حملہ کر دیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فورسز کا قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کرنا پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف تھا تاہم غزہ کے مسلمان مجاہدین کی جانب سے قبلہ اول پر حملہ کرنے کے بدلے میں اسرائیلی علاقے حماس پر حملے کیے گئے تھے۔ جو اسرائیلی فورسز سے برداشت نہ ہوئے اور انہوں نے جوابی کارروائی میں فلسطین کے علاقے غزہ پر حملہ کردیا۔ اس حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی افراد شہید ہوگئے تھے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق غزہ کے مجاہدین کی جانب سے حماس پر کیے جانے والے حملے کو سامنے رکھ کر بیان جاری کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ پر اپنے حملوں میں مزید اضافہ کریں گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے اپنے دفتر میں بیٹھ کر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ ” اسرائیلی فورسز کی جانب سے حماس حملے کے خلاف غزہ پر حملے کیے گئے ہیں اور اپنے حملوں میں مزید اضافہ کرنے والے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز حماس حملے کے خلاف غزہ پر ایسے حملے کرے گی جس کا انہیں اندازہ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب فرانس کے وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین میں اشتعال انگیزی اور نفرت کو ختم کردینا چاہیے کیونکہ اس سے سب سے زیادہ متاثر اسرائیل اور فلسطین کی آبادی ہو رہی ہے۔ اشتعال انگریزی اور نفرت کو روکیں تاکہ تشدد کا خاتمہ کیا جاسکے۔