ڈیرن سیمی کا فلسطین میں تشدد اور ظلم کے متعلق اہم بیان

ڈیرن سیمی کا فلسطین میں تشدد اور ظلم کے متعلق اہم بیان

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور9 زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سمی کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے گئے ظلم اور تشدد کےمتعلق اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سمی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی کا لکھنا تھا کہ” مجھے سمجھ نہیں آتا کہ دوسرے لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا برتاؤ کرنا کیوں اتنا مشکل ہے، جو سلوک یا برتاؤ آپ خود خود کے لیے پسند کرتے ہیں یا خواہشمند ہیں۔ یا اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ آپ دوسرے انسانوں سے بطور انسان برتاؤ کریں۔”

سوشل میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا مزید لکھنا تھا کہ” فلسطین کے لیے دعا کریں”۔ انہوں نے Prayforpalestine ہیش ٹیگ کو استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم اور تشدد بڑھا دیے گئے ہیں۔ پچھلے جمعۃ المبارک کے دن قبلہ اول مسجد الاقصی میں فلسطینی بھائی نماز ادا کر رہے تھے کہ اسرائیلی فورسز نے مسجد میں گھس کر فلسطینیوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس تشدد کے نتیجے میں دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے جواب میں غازہ کے مجاہدین کی جانب سے فضائی حملہ کرکے دو فلسطینی اہلکاروں کو جہنم واصل کیا تھا تاہم اسرائیل کی جانب سے راکٹ حملوں سے غزہ میں موجود کئی افراد کو زخمی کر دیا تھا اور بچوں سمیت 35 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *