عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پاکستان میں ایک بار پھر سے دو عیدیں منائی گئی ہیں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آج بروز بدھ کو عید منائی گئی پہلے یہاں سعودی عرب کے ساتھ عید منائی جاتی تھی لیکن اب تو سعودی عرب سے پہلے ہی منالی گئی

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شروع ہو گیا ہے جس کی سربراہی مولانا عبدالخبیر کر رہے ہیں

اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہیں آج مطلع ابر آلود ہے جس کی وجہ سے چاند نظر نہیں آ رہا تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیمائش 12 مئی کی رات 12 بج کر 1 منٹ پر ہو چکی ہے اب کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی اگر شہادتیں موصول ہوئیں تو کچھ ہی دیر میں فیصلہ کر لیا جائے گا

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نہیں دیکھا جاسکا جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں آج 30واں روزہ ہے اور عید الفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔ اس لئے پاکستان میں آج شوال کے چاند کی رویت کے امکان نہ ہونے کے برابر ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *