بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں جس کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 109 ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملہ کرنے کے لیے زمینی دستے بھیجے گئے تھے جس کے اعلان کے بعد خود اسرائیل اپنے اعلان سے مکر گیا تھا اور جھوٹ بولا کہ اسرائیل کی کوئی بھی فورس غزہ میں زمینی راستے سے داخل نہیں ہوئیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام کی جانب سے خبر سامنے آئی ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے فضائی حملوں میں اب تک 109 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بچوں کی تعداد 28 جبکہ خواتین کی تعداد 35 ہے۔
دوسری جانب فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں سات اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں اور بہت سے زخمی حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کمزور اور نہتے فلسطینیوں پر پچھلے کئی برسوں سے ظلم و ستم ڈھا رہا ہے تاہم گزشتہ جمعہ مبارک کے دن تراویح کی نماز پڑھتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملہ کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطینیوں پر عبادت کے دوران حملہ کرنا نہایت بزدلی کا کام ہے تاہم اس حملے کے جواب میں صرف دینی مجاہدوں کی جانب سے جوابی حملے بھی کیے گئے جس کے نتیجے میں جہنم واصل ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد سات ہے۔