پاک ، ترک : مسئلہ فلسطین عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

پاک ، ترک : مسئلہ فلسطین عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

اسرائیل نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق رات میں مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے، جس کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہوا اور حالات کشیدہ ہوگئے

اسرائیل فلسطین تنازع پر مسلم ممالک میں اشتعال کی صورت حال پیدا ہوئی
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا

ٹیلی فونک رابطے کے اعلامیے میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور اس مسئلے پر مل کر کام کرنے کا اتفاق کیا

دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاک، ترک وزرائے خارجہ مسئلہ فلسطین عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

ٹی دونوں رہنماؤں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے رمضان میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے القدس میں فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کو الٹی میٹم دیا، الٹی میٹم کے خاتمے پر راکٹ حملے کئے گئے، اسرائیل نے ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور بمباری کردی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر کی شام سے غزہ پر 600 سے زیادہ فضائی حملے کئے جبکہ حماس نے اسرائیل پر 1600 سے زائد راکٹ داغے تھے

اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 سے تجاوز کرچکی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہوگئے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *