ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں لوگ ڈاؤن کا نفاذ برقرار رکھنے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کو پنجاب بھر میں 30 مئی تک نافذ رکھنے کا نوٹیفیکیشن پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام مارکیٹس رات 8 بجے تک ہی کھلی رہیں گی اس کے بعد مارکیٹس کو بند کر دیا جائے گا تاہم میڈیکل سٹور، پیٹرول پمپس، تنددور اور دودھ والی دکانیں 24 گھنٹے کام کرسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہوٹل میں کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہو گی البتہ آپ کھانا گھر لے جا سکتے ہیں۔ پورے پنجاب میں تمام تر تفریحی پارکس اسی طرح بند رہیں گے۔ تمام تر سرکاری اور نجی دفاتر میں پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام سلمہ اور تھیٹرز کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ کو جلد کو کھولا جائے گا تاہم ٹرانسپورٹ کو 50فیصد سواریوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔