ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون کیا گیا ہے اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ظلم اور تشدد وہ شہادتوں کے متعلق بات چیت کی گئی ہے ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون پر رابطے کے دوران عید کی مبارکباد دی گئی اول فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مسجد الاقصی میں نمازیوں پر حملے اور غزہ میں جاری فضائی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطین میں ہونے والے ظلم اور راکٹ فضائی حملوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لئے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کی جانب سے عالمی برادری سے قومی متحدہ کی قراردادوں اور دو ریاستی وین پر مشتمل ایک پائیدار حل نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں کی جانب سے فلسطین کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا ہے