ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کیا گیا ہے۔ اس ٹویٹ کے پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کا سب سے عظیم ترین اثاثہ ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیلات زر اپنی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جو کہ 2.8 ارب ڈالر رہی ہے۔
سوشل میڈیا کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال 2021 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پہلے دس مہینوں کے دوران چوبیس اعشاریہ دو (24.2 ) ارب ڈالر بھجوا دیے گئے ہیں۔ جس سے مالی سال 2020 کے تمام تر ریکارڈ کو توڑ دیا گیا ہے۔
آخر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہنا تھا کہ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے آپ نے نئے پاکستان پر یقین رکھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بیشتر بار اپنے انٹرویوز میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم تمام پاکستانی پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ پاکستان چل ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وجہ سے رہا ہے۔