مولانا طارق جمیل بھی سلمان خان کے فین نکلے، سلمان خان کی کون سی بات پسند ہے مولانا نے وضاحت کردی

مولانا طارق جمیل بھی سلمان خان کے فین نکلے، سلمان خان کی کون سی بات پسند ہے مولانا نے وضاحت کردی

سوشل میڈیا کے مطابق مولانا طارق جمیل بی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے فین نکلے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وہ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل کی جانب سے سلمان خان ان کے والد ان کے بھائیوں کو سلام پیش کرتے اور عید کی مبارکباد دیتے بھی نظرآ رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں سلمان خان کے والد سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ ” سلیم صاحب بہت خوش قسمت انسان ہیں کہ آپ کو سلمان خان جیسا فرمانبردار بیٹا ملا۔ سلمان خان ایک بہت بڑی سیلبرٹی ہونے کے باوجود آپ کا نوکر بن کے زندگی گزار رہا ہے۔”

سوشل میڈیا کے مطابق مولانا طارق جمیل نے ویڈیو پیغام میں مزید بتایا کہ مجھے سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کی جانب سے سلمان خان کے متعلق دو باتیں بتائی گئی تھی جن کی وجہ سے میں سلمان خان کا فین ہو گیا ہوں۔ ان میں سے ایک بات یہ ہے کہ سلمان خان اپنے والدین کے بہت ہی فرماں بردار بیٹے ہیں۔ وہ ان کے سامنے ہمیشہ عاجزانہ طور پر جھک کر کھڑے رہتے ہیں۔ ماں باب کے فیصلوں پر چوں بھی نہیں کرتے۔ سلمان خان ویسا ہی کرتے ہیں جیسے ان کے والدین ان کو کرنے کو کہتے ہیں۔

دوسری بات کے متعلق مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے مجھے بتایا کہ سلمان خان بہت بڑے سخی انسان ہیں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سخی انسان سے اللہ تعالی محبت کرتا ہے۔ اللہ تعالی کے نبی کا فرمان ہے کہ سخی انسان سے اللہ تعالی محبت کرتا ہے چاہے وہ عبادات میں کمزور ہی کیوں نہ ہو۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *