ایدھی کا دلیرانہ قدم : فلسطینیوں کی امداد کےلیے ایدھی ایمبولینسیں غزہ پہنچ گئیں

ایدھی کا دلیرانہ قدم : فلسطینیوں کی امداد کےلیے ایدھی ایمبولینسیں غزہ پہنچ گئیں

اسرائیل اور فلسطین کی کشیدگی دن بدن بڑھ رہی ہے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطین کا بہت نقصان ہوا زخمی شدید مشکلات کا شکار ہیں ہسپتال بھرے پڑے ہیں ریسکیو ادارے زخمیوں و شہیدوں کو اسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں

آج اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں فلسطین کےلیے طبی امدادی سامان فلسطین بجھوانے کی منظوری دی گئی

ایسے مشکل حالات میں ایدھی کی جانب سے دلیرانہ قدم اٹھایا گیا فلسطینیوں کی امداد کےلیے ایدھی ایمبولینسیں غزہ پہنچ گئیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے انسانیت کے ناطے مظلوم فلسطینی شہریوں کی امداد کا فیصلہ کیا ایمبولینسیں غزہ پہنچا دی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں مصر کے راستے سے فلسطین میں داخل ہوئیں

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ کشیدگی کا آغاز ہوا

غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں 16 خواتین اور 10 بچوں سمیت مزید 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 192 ہوگئی جبکہ 1230 افراد زخمی ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں بمباری کےنتیجے میں الجزیرہ، ایسوسیٹڈ پریس اور مڈل ایسٹ آئی کے میڈیا ہاؤسز تباہ کیے جاچکے ہیں

اسرائیل کے مطابق گذشتہ پیر سے جاری اس کشیدگی میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت اس کے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *