آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے

ذرائع کے مطابق پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ بر خان میں گیس کے نئے ذرائع دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جانداران ایکس فور کنویں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے جانداران ایکس فور کنویں کی ڈرل کرکے ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ماہرین کی جانب سے جانداران ایکس فور کنویں میں بارہ سو میٹر گہرائی تک ڈرلنگ مشین سے ڈرل کی گئی تھی تاہم ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران یومیہ 7.08 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک گیس ملنے کے متعلق بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جانداران ایکس فور کنویں میں گیس کے ساتھ ساتھ خام تیل کے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ 0.55 بیرل تیل ملا ہے۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ پارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ گیس کے نئے ملنے والے ذخائر کی بدولت اتھارٹی اور ملک پاکستان کی ہیڈرو کاربن کی کمی میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پچھلے سال آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *