اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے گورنر پنجاب کا دبنگ اعلان

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے گورنر پنجاب کا دبنگ اعلان

ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے بمباری اور فضائی حملوں کی وجہ سے 200 سے زائد فلسطینی اب تک شہید ہو چکے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں میں بچوں کی کافی تعداد شامل ہے۔ فلسطین کی اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے گورنر پنجاب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے متعلق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ایسی جماعتیں ایسی حکومت کا حصہ کبھی نہیں بنیں گے جو اسرائیل جیسے ملک کو تسلیم کرنے کی باتیں کرے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گورنر صوبہ پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری تشدد اور بمباری کے سلسلے میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں خرم نواز گنڈاپور، سینیٹر ولید اقبال، جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال، فرید پراچہ اور حسٹس عامر حسن موجود تھے۔ اظہار یکجہتی فلسطین کے لئے مشاورتی اجلاس میں ان کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی رہنماؤں تعلیمی ماہرین اور صحافیوں کی جانب سے شرکت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپ میں موجود سیاستدانوں پر پیسہ لگایا جانا چاہیے تاکہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے لا بی مضبوط رہے۔ فلسطینیوں کی امداد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں 10 کروڑ روپے جمع کر لیے گئے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *