این سی او سی اجلاس : بندش میں نرمی کا فیصلہ

این سی او سی اجلاس : بندش میں نرمی کا فیصلہ

اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کو نرم کر دیا جاۂے

تفصیلات مطابق اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان وفاقی محکموں کے چیف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوٹلز میں رات 12 بجے تک کھانے کی اجازت ہوگی اور ٹیک آوے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی

سخت ایس او پیز کے ساتھ سیاحتی مقامات بھی کھول دئیے جائیں گے تعلمی اداروں سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا کہ 5 فیصد سے کم شرح والے تعلمی علاقوں میں ادارے کھول دئیے جائیں گے اگلا اجلاس 27 مئی کو ہوگا جس میں شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات کی بھی اجازت دے دی جاۂے گی

27 مئی کو ہونےوالے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس ہو گا اجلاس نے فیصلہ کیا کہ ہفتہ اور اتوار کو ٹرانسپورٹ بند رہے گی البتہ شاپنگ مالز دکانیں مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا

اس سےقبل اسدعمر نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کا بہت اچھا تجربہ رہا کوئی بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا این سی او سی کی ٹیم عید کے دنوں میں بھی کام کرتی رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کا کوئی سائیڈ آفیکٹ نہیں ہوا اس لیے عوام سے درخواست ہے ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں اور بوڑھوں کو محفوظ رکھیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *