ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان برائے صوبہ پنجاب عثمان بخاری کی جانب سے راولپنڈی رنگ اور سکینڈل کیس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے سہولت کار کے طور پر کام کیا گیا ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل 25 ارب روپے کا سکینڈل نہیں ہے بلکہ یہ چالیس ارب روپے کا اسکینڈل ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کی ترجمان برائے پنجاب عظمی بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تمام تر کاروائیاں اور تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں جب کہ اس اسکینڈل میں ملوث افراد کی گرفتاری ابھی باقی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کی جانب سے اپنے رشتہ داروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے لئے کام کیا گیا۔
لیگی پنجاب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر نیب کے چیئرمین اس کیس میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو نہیں پکڑتے تو یہی سمجھا جائے گا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے بھی ان کرپٹ لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز اس طرح کے کرپٹ نظام کا حصہ کبھی نہیں بننا چاہتی۔آزاد اور شفاف الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر زلفی بخاری بھی راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث اپنا استعفیٰ پیش کر چکے ہیں۔ اپنے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے زلفی بخاری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا تھا۔ جس میں ان کا لکھنا تھا کہ” ہر قسم کی انکوائری کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں جب تک میرا نام اس معاملے سے کلیئر نہیں ہو جاتا تب تک اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں”۔