فلسطینی بھائیوں کا دکھ کم کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

فلسطینی بھائیوں کا دکھ کم کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

ذرائع کے مطابق ملک پاکستان میں آج بھرپور طریقہ سے یوم فلسطین منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینی بھائیوں کے حق میں یوم فلسطین منانے آیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج جمعۃ المبارک کے دن اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جا رہا ہے۔ احتجاجی مارچ کے سربراہی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کریں گے۔ آزادی مظاہروں کے بعد اقوام متحدہ کے نمائندے کو قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سجانے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور بھی مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے عربی زبان میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ عربی زبان میں دیے گئے بیان میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل کے خلاف پاکستانی قوم بھرپور احتجاج کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر آج پوری قوم یوم فلسطین منانے جا رہی ہے۔ یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے عالمی سطح پر دہشت گرد ملک کےاسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی دہشت گردی کرتے ہوئے فلسطین کے 240 سے زائد افراد کو شہید کر دیا گیا ہے۔ جن میں بچوں کی تعداد 65 ہے۔ جب کے فضائی حملوں اور بمباری میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1900 سے بڑھ چکی ہے اور دس ہزار سے زائد مکان فضائی حملوں اور بمباری میں تباہ کئے جا چکے ہیں۔

تاہم یاد رہے کہ آج صبح چار بجے سے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *