مولانا طارق جمیل نے ایمبولیس سروس کا آغاز کر دیا
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کے برانڈ کے بعد ایمبولیس سروس کا آغاز بھی کردیا جس کا اعلان انسٹاگرام پر ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے پیج پر کیا پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ مولانا طارق جمیل خریدی گئی گاڑیوں کا دورہ کر رہے ہیں اس پوسٹ میں ان افراد کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جو ایمبولیس سروس کی فراہمی میں تعاون کر رہے ہیں
اس سے قبل مولانا کی جانب سے کپڑوں کا برانڈ لانچ کیا گیا تھا انہوں نے برانڈ لانچ کرنے کی وجہ بھی بتادی تھی
انہوں نے کہا تھا کہ سن 2000 سے میرے دل میں آیا تھا کہ اللہ کوئی ایسا سلسلہ بنادے کہ میرے پاس جو مدارس ہیں وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں ان کی زکوة خرچ نہ ہو اور زکوہۃ کے بغیر ہی مدرسہ چلے اللہ نے میری نیت سے یہ جزا دی اور دوستوں نے بھی مل کر کوشش کی
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے ہاں علماء کا کاروبار کرنا عیب سمجھا جاتا تھا امام ابو حنیفہ سے بڑا کوئی کپڑوں کا تاجر نہیں تھا اب انہوں نے ایمبولنس سروس کا بھی آغاز کردیا ہے