شاہین شاہ آفریدی ہی میرے داماد بنیں گے، سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تصدیق کردی

شاہین شاہ آفریدی ہی میرے داماد بنیں گے، سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تصدیق کردی

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور خطرناک بلے باز شاہد خان آفریدی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجودہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہیں میرے داماد بنے گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان رشتہ طے پانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجود فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہی میرے داماد بنیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں موجود میزبان کی جانب سے شاہد آفریدی سے شاہین شاہ آفریدی اور ان کی بیٹی کے درمیان طے پانے والے رشتے کے متعلق سوال کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہمارا اور شاہین شاہ آفریدی کے خاندان کا پہلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہماری آفریدی قوم کے بھی آٹھ قبیلے ہیں۔ اسی لیے شاہین شاہ آفریدی کا قبیلہ اور ہمارا قبیلہ مختلف ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے شاہین شاہ آفریدی کے والدین کی جانب سے یہ خواہش ظاہر کی جا رہی تھی کہ دونوں بچوں کا رشتہ طے پاجائے اسی لیے جلد ہی دونوں بچوں کا رشتہ طے کر دیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ وہ اپنی اعلی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرے گی یا انگلینڈ جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بیٹی فیشن ڈیزائننگ کا کورس بھی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ مہینے پہلے شاہین شاہ آفریدی کے والد کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے لیے شاہد خان آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا گیا ہے اور شاہد خان آفریدی کے ایک خاندان کی جانب سے رشتہ دینے کی رضامندی ظاہر کردی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *