این سی او سی نے شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مراسلے بھجواۓ گئےجس میں کہا گیا کہ شدید متاثرہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں
تاہم 5 فیصد سے کم شرح والے علاقوں میں تعلیمی اداروں ادارے کھولے جا سکتے ہیں اس حوالے سے کہا گیا کہ صوبے متعلقہ حکام کو تعلیمی اداروں بارے احکامات جاری کریں۔
تعلیمی ادارے کھولنے بارے فیصلہ 19، 21 مئی کے اجلاسوں میں ہوا یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کورونا سے زیارہ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے
7 جون سے تعلیمی ادارے کھولے جانے کا امکان ہے جس کا فیصلہ 3 جون کے اجلاس میں ہو گا۔
کورونا کی صورتحال
ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238 نئے ٹیسٹ کیے گئے اور 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 88 افراد جاں بحق ہوگئے
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار 235 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اب تک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 412 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب ہے
صوبوں میں صورتحال :ـ
پنجاب میں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار ہے جن میں 9 ہزار 738 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
سندھ :
کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 13 ہوگئی جن میں سے 4 ہزاد 891 افراد لقمہ اجل بن گئے اموات کی شرح 2 فیصدرہی
بلوچستان :
بلوچستان میں کیسز کی تعداد 24 ہزار 413 ہو گئی ہے
اسلام آباد :
اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتیں 744 ہیں
گلگت بلتستان :
ٹوٹل کیسز 5 ہزار ہیں جن میں سے 101 افراد ہلاک ہو گئے ہیں